3نئے چہرے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل:عبداللہ فضل اور علی عثمان ریلیز

3نئے  چہرے  پاکستان  ٹیسٹ  سکواڈ  میں شامل:عبداللہ  فضل  اور  علی  عثمان ریلیز

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں،پیٹرنز الیون سے علی شبیر ،ثاقب خان اور طیب عارف کاانتخاب عامر جمال بھی ٹیم میں شامل ،پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے کل سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں،پاکستان ٹیسٹ ٹیم مینجمنٹ و سلیکشن کمیٹی نے سکواڈ سے دو کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا جبکہ تین نئے چہروں اورعامر جمال کو سکواڈ کا حصہ بنادیا ۔ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل عبداللہ فضل اور علی عثمان کو ٹیسٹ سکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا ، عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف اور علی عثمان کی جگہ عامر جمال ٹیم کا حصہ بن گئے ،پیٹرنز الیون کے دو فاسٹ باؤلرز علی شبیر اور ثاقب خان کو بھی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ، دونوں کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن کرلیا،طیب عارف بھی پریکٹس میچ کھیلنے والی پیٹرنز الیون کا حصہ تھے ۔ٹیم مینجمنٹ نے عبداللہ فضل اور علی عثمان کو آگاہ کیا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں گرین ٹاپ وکٹ بنانے جارہے ہیں اسی لئے ابھی آپ کی ضرورت نہیں ہے ۔پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، عامر جمال، علی شبیر، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، وکٹ کیپر محمد غازی غوری اورسعد بیگ، محمد سلیمان، محمدطٰحہ، محمد طیب عارف، رضا اللہ، سلمان علی آغا، سمیر منہاس، ثاقب خان اور سعود شکیل شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...