توحید ہردوئے کی ڈبل سنچری ،بنگلہ دیش کو مشکل سے نکال لیا
پہلی اننگز میں 30رنز کی برتری مل گئی ،ویسٹ انڈیزکے دوسری اننگز میں 7رنز
سہلٹ (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش کے بیٹر توحید ہردوئے نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بناکرٹیم کو مشکل صورتحال سے نکال لیا۔بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 386 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کے 356 رنز کے جواب میں 30 رنز کی برتری حاصل کی۔ توحید ہردوئے 359 گیندوں پر 242 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ، ان کی اننگز میں 22 چوکے اور 11 چھکے شامل تھے ۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے بنگلہ دیش کے چوتھے بیٹر بن گئے جبکہ مشفق الرحیم کے 219 رنز کا ریکارڈ توڑ کر ملک کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹر بھی بن گئے ۔تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان کے 7 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments