کامن ویلتھ گیمز ،انعام نے حکومت سے 10لاکھ ادھار مانگ لئے

کامن ویلتھ گیمز ،انعام نے حکومت سے 10لاکھ ادھار مانگ لئے

گولڈ میڈل لیکر آؤں گا ،وعدہ وفا نہ کر سکا تو پیسے واپس کر دونگا،قومی ریسلر کی یقین دہانی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے نمبر ون پہلوان محمد انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے حکومت سے 10لاکھ روپے ادھار مانگ لئے ، بدلے میں گولڈ میڈل لانے کا وعدہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وعدہ وفا نہ کر سکا تو پیسے واپس کر دوں گا۔ انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت اور یقینی کامیابی کیلئے 10لاکھ روپے ادھار مانگ لئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے حکومت کو اس بات کی یقین دہانی بھی کر ائی ہے کہ وہ سونے کا تمغہ لے کر ہی وطن آئیں گے ۔ انعام بٹ 2010 کی کامن ویلتھ گیمز میں بھی سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں