کراچی کے غریب ویلڈر کا بیٹا 26ورلڈ ریکارڈ ز کا مالک بن گیا

کراچی کے غریب ویلڈر کا بیٹا 26ورلڈ ریکارڈ ز کا مالک بن گیا

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا،بھارت سے 8ریکارڈ چھین لئے

کراچی(سپورٹس ڈیسک)کراچی کے غریب ویلڈر کا بیٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گیا۔26 ریکارڈز کا مالک، 8 ریکارڈز بھارت سے چھیننے والا راشد نسیم گھر چلانے کیلئے مارشل آرٹس سکھاتا ہے ، والد کیساتھ ویلڈنگ میں ہاتھ بھی بٹاتا ہے اور گھروں کے دروازے بناتا ہے ۔راشد نسیم صرف ملک میں ہی نہیں بیرون ملک جاکر بھی کئی ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکا ہے ۔ بھارت سے 8 ریکارڈز چھینے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنا نام شامل کروایا ۔راشد کے والد کو فخر ہے کہ اس کا بیٹا پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کررہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں