انگلش فٹبال :مانچسٹریونائیٹڈ نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو4-1سے قابوکرلیا

       انگلش فٹبال :مانچسٹریونائیٹڈ نے  نیوکیسل یونائیٹڈ کو4-1سے قابوکرلیا

انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے19ویں میچ ویک میں مانچسٹریونائیٹڈ نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 4-1سے مات دے دی ۔

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے19ویں میچ ویک میں مانچسٹریونائیٹڈ نے نیوکیسل یونائیٹڈ کو 4-1سے مات دے دی ۔ایورٹن نے برنلے کو1-0سے قابوکیا۔کرسٹل پیلس نے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو2-1سے شکست دی ۔ساؤتھمپٹن نے چیلسی کو 2-0سے دھول چٹادی ۔آسٹن ولانے ناروچ سٹی کو 1-0کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ٹوٹنہم نے برائٹون اینڈ ہوو البائن پر2-1سے غلبہ پایا۔آرسنل کا بورنے ماؤتھ اورشیفیلڈ شیلڈ کا وٹفورڈ سے میچ 1-1کے یکساں سکورسے برابر رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں