تنہا رہنا صحت کیلئے تمباکو نوشی سے زیادہ خطرناک

 تنہا رہنا صحت کیلئے تمباکو نوشی سے زیادہ خطرناک

کیا آپ جانتے ہیں تمباکو نوشی سے بھی زیادہ صحت کیلئے خطرناک اور تباہ کن شے کیا ہوسکتی ہے ؟ شاید آپ کو جان کر حیرت ہو کہ وہ شے کچھ اور نہیں بلکہ تنہائی ہے جو تمباکو

لاہور(نیٹ نیوز)کیا آپ جانتے ہیں تمباکو نوشی سے بھی زیادہ صحت کیلئے خطرناک اور تباہ کن شے کیا ہوسکتی ہے ؟ شاید آپ کو جان کر حیرت ہو کہ وہ شے کچھ اور نہیں بلکہ تنہائی ہے جو تمباکو نوشی سے بھی زیادہ صحت کو نقصان پہنچاتی ہے ۔امریکہ میں حال ہی میں کی جانیوالی ایک تحقیق کے مطابق امریکہ میں تنہا رہنے ، ازدواجی زندگی نہ گزارنے اور سوشل میڈیا میں مگن رہنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔تحقیق کے مطابق تنہا زندگی گزارنا لوگوں کی صحت کیلئے موٹاپے اور تمباکو نوشی سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے ۔تحقیق میں 3 لاکھ کے قریب افراد کا طبی معائنہ کیا گیا جس میں سماجی طور پر متحرک افراد میں قبل از وقت موت کے خطرے میں 50 فیصد کمی دیکھی گئی۔ماہرین کے مطابق تنہا رہنا دراصل کسی شخص کے نیند کے معمولات میں خلل، ہارمونز میں بے قاعدگی، بلند فشار خون میں اضافہ اور قوت مدافعت میں کمی کرسکتا ہے جس کی وجہ سے اسے بے شمار جان لیوا بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ کئی ممالک میں تنہائی ایک وبائی مرض کی طرح پھیل رہی ہے جن میں سے ایک انگلینڈ بھی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں