آسٹریلیا میں پُل پر کھڑے نوجوان کی شرارت

 آسٹریلیا میں پُل پر کھڑے نوجوان کی شرارت

بعض اوقات مذاق اس قدر بھاری پڑ جاتا ہے کہ تفریح تکلیف کا سبب بن جاتی ہے ، اب آسٹریلیا میں پیش آنیوالے اس حادثے کو ہی دیکھ لیں جس میں پُل پر کھڑے

لاہور(نیٹ نیوز)بعض اوقات مذاق اس قدر بھاری پڑ جاتا ہے کہ تفریح تکلیف کا سبب بن جاتی ہے ، اب آسٹریلیا میں پیش آنیوالے اس حادثے کو ہی دیکھ لیں جس میں پُل پر کھڑے نوجوان کی شرارت برانڈ نیو کار کے مالک کو اس وقت بھاری پڑ گئی جب نوجوان نے شیشے کی بوتل پل سے کار پر اُچھال دی۔آسٹریلوی شہر برسبین میں پیش آنیوالے اس حادثے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار ہائی وے سے گزر رہی ہے اور جیسے ہی پیڈیسٹرین برج کے نیچے سے گزرتی ہے تو عین اسی وقت پُل پرکھڑے ایک سر پھرے نے نیچے بوتل پھینک دی جو سیدھا کار کی ونڈسکرین پر آلگی جس سے ونڈ سکرین چکنا چور ہو گئی توجناب ایسی شرارت سے گریز کریں جو کسی کیلئے تکلیف کا سبب بن جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں