تھائی لینڈ میں آسمان رنگ برنگے غباروں سے سج گیا

تھائی لینڈ میں آسمان رنگ  برنگے غباروں سے سج گیا

تھائی لینڈ میں سالانہ انٹرنیشنل ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران آسمان مختلف شکلوں کے رنگ برنگے دیوہیکل غباروں سے سج گیا۔

لاہور(نیٹ نیوز)تھائی لینڈ میں سالانہ انٹرنیشنل ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران آسمان مختلف شکلوں کے رنگ برنگے دیوہیکل غباروں سے سج گیا۔3روزہ فیسٹیول میں شرکت کے لیے مختلف ملکوں سے درجنوں ماہر بلونسٹ تھائی لینڈ پہنچے ۔رنگ بر نگے اور منفرد ڈیزائنز کے غباروں سے سجے آسمان کا نظارہ کرنے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں اور مقامی افراد نے میلے کا رُخ کیا۔اس موقع پر شرکا کی دلچسپی کے لیے فوڈ فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا گیا تھاانتظامیہ کے مطابق فیسٹیول دس جون تک جاری رہیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں