مگرمچھ کی موجودگی میں ڈائیونگ کا مظاہرہ

  مگرمچھ کی موجودگی میں ڈائیونگ کا مظاہرہ

یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کوسمندر ،جھیل ، دریا و تالاب کی گہرائیوں میں ڈائیونگ کرتے دیکھا ہوگا لیکن اس دوران اگر مگرمچھ کی انٹری ہوجائے تو یقیناً یہ کرتب دکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

لاہور(نیٹ نیوز)ویڈیو میں نظر آنیوالے اس کھلاڑی کی ہمت و مہارت کی داد دینا پڑے گی جو خونخوار مگرمچھ کی موجودگی میں ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے ۔یہ مناظر امریکی ریاست فلوریڈا کے تالاب میں دیکھے گئے جہاں جانباز کھلاڑی ڈائیونگ میں مصروف تھا کہ اچانک مگرمچھ آگیاتاہم ڈائیور خوفزدہ ہوئے بغیر ایڈونچر کا شوق پورا کرتارہا اور پھر بحفاظت تالاب سے باہر آگیا،یہ مناظر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوچکے ہیں جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اورشیئر کرچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں