26ہزار افراد کا کنگ فو کا شاندار مظاہرہ

 26ہزار افراد کا کنگ فو کا شاندار مظاہرہ

چین میں روایتی شاؤلین مارشل آرٹ شو کا انعقاد کیا گیا

لاہور(نیٹ نیوز)چین میں روایتی شاؤلین مارشل آرٹ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے پرفارم کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا ۔رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے Henan کے شہر Zhengzhou میں ملک بھر سے 26 ہزار کنگ فو کے ماہر شاگردوں نے حصہ لیا اوراپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کر کے دیکھنے والوں کوبھی دنگ کردیا۔منفرد نوعیت کے اس شاؤلین آرٹ شو میں کنگ فو کے ماہر کھلاڑیوں نے نہ صرف حیرت انگیز کرتب دکھائے بلکہ کنگ فو کی تبدیل ہوتی ایسی دلچسپ فارمیشنز پیش کیں کہ شائقین بھی حیران رہ گئے اور کرتب بازوں کی مہارت اور ٹیم ورک کی خوب داد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں