بغیرحفاظتی اقدامات کے نوجوان بلند عمارت پر چڑھ گیا
زندگی ایسی چیز ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن کچھ لوگ اپنے شوق کی تکمیل کی خاطرجان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے ۔
لاہور(نیٹ نیوز)ذرااس خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جس نے کچھ کر دکھانے کی ٹھانی اور بغیر حفاظتی اقدامات کے میلبورن کی بلند عمارت پر چڑھ گیا۔ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والا 27سالہCheungنامی نوجوان سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے ٹاور کے اوپر سِرے پر پہنچااور ہیڈی کیم کے ذریعے اپنی مہم جوئی فلمبند بھی کرتا دکھائی دیا جبکہ ڈرے بغیر مزے سے چاکلیٹ بھی کھائی۔