سپین میں کتے بھی طبی امداد فراہم کرنے لگے
سپین کے پولیس اہلکاروں نے کتوں کو سی پی آر دینے کی تربیت دے دی،
میڈرڈ (نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا، پولیس اہلکار کو دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں کیسے طبی امداد فراہم کررہا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ پونچو نامی کتے نے ٹریننگ کے دوران ڈرامائی انداز میں دل کا دورہ پڑنے والے پولیس آفیسر کو زمین پر گرتے ہی سی پی آر (طبی امداد) دیکر فوراً اس کی جان بچائی جس کے بعد پولیس افسر نے کتے کو شاباشی بھی دی۔ کتے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں ۔میڈرڈ پولیس کے مطابق دنیا میں واحد کتا ایسا جانور ہے جو آپ کو اتنا پیار کریگا جتنا آپ خود اپنے آپ سے بھی نہیں کرتے ۔