مردہ لومڑی کو ہروقت اپنے ساتھ رکھنے والی لڑکی
پالتو جانوروں سے محبت کرنے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ انہیں ہر جگہ اپنے ساتھ رکھیں لیکن شمال مغربی انگلینڈ کے....
لندن(نیٹ نیوز) علاقے مرسے سائیڈ کی لیزا فاکس کرافٹ کو اپنی پالتو لومڑی سے اتنی محبت ہے کہ وہ اب اس کے مرنے کے بعد بھی اس کی لاش کے ساتھ رہتی ہیں۔لیزا نے اپنی لومڑی کے بچے کو مرنے کے بعد حنوط کرا لیا ہے ۔ لیزا اور لومڑی کی تصاویر انسٹا گرام سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس پر بہت مقبول ہورہی ہیں۔لیزا نے بتایا میں اس لومڑی کو اپنی اولاد کی طرح سمجھتی ہوں جس طرح میں اپنا خیال رکھتی ہوں بالکل ایسے ہی اس لومڑی کی لاش کی دیکھ بھال بھی کرتی ہوں۔گھر ہو، بازار یا کوئی ریستوران، لیزا اپنی حنوط شدہ لومڑی کو ہر جگہ لیکر جاتی ہیں۔ لوگ پہلے انہیں عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں لیکن لیزا سارا معاملہ بیان کرتی ہیں تو لوگ ان سے ہمدردی کرنے لگتے ہیں۔ لوگ لیزا اور اس کی لومڑی کیساتھ سیلفی بھی بناتے ہیں۔ ان کے مطابق حنوط کرکے کسی جانور کو محفوظ کرنا کوئی بری بات نہیں لیکن اب بھی کئی لوگ لیزا کے اس عمل پر تنقید کررہے ہیں۔