روس میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون چیمپئن شپ کا آغاز

 روس میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون چیمپئن شپ کا آغاز

روس میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا جس میں مختلف اشکال کے رنگ برنگے غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے

لاہور(نیٹ نیوز) ۔رپورٹ کے مطابق ایڈرل ڈسٹرکٹ میں منعقد ہونے والے سالانہ ہاٹ ایئر بیلون مقابلے میں روس سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور گرم ہوا کے غبارے اُڑاتے ہوئے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونیوالے اس ہاٹ ایئر بیلون چیمپئن شپ کے آغاز پر درجنوں دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ،واضح رہے یہ گرم ہوا سے بھرے دیوہیکل غباروں کا مقابلہ4اگست تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں