مرجانی چٹانوں کو بچانے والا زیرِ آب ٹرمنیٹر روبوٹ

مرجانی چٹانوں کو بچانے والا زیرِ آب ٹرمنیٹر روبوٹ

پوری دنیا میں کورال رِیف (مرجانی چٹانیں) زندہ اجسام میں شمار کی جاتی ہیں اور یہاں انگنت سمندری جانور بستے اور پروان چڑھتے ہیں۔

ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز) اب ان مرجانی چٹانوں کو بچانے کیلئے ایک خاص قسم کا روبوٹ تیار کیا گیا ہے ۔رینجربوٹ نامی ڈرون آسٹریلیا کی گریٹ بیریئر رِیف میں آزمایا جارہا ہے جو مرجانی چٹانوں کا محافظ بنتے ہوئے اس کی سب سے بڑی دشمن کراؤن آف تھورن سٹار فش کو چن چن کر ختم کرتا ہے ۔اگرچہ تھورن سٹار فِش عام حالات میں مرجانی چٹانوں کا حصہ ہوتی ہیں لیکن یہ بڑی رغبت سے مرجانی چٹانوں کو چٹ کرجاتی ہیں جس سے کورال تیزی سے تباہ ہونے لگتے ہیں۔ اسی لئے اس خوفناک مچھلی کو ختم کرنے والے روبوٹ کو ٹرمنیٹر کا نام بھی دیا گیا ہے جس کا نیا ماڈل کوئنزلینڈ یونیورسٹی، گوگل اور گریٹ بیریئر ریف فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے ۔ ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد روبوٹ اگلے 8 گھنٹے تک پانی کے اندر کام کرتا رہتا ہے جو انسانی استعداد سے بھی تین گنا زیادہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں