عراق میں لال آنکھوں، سفید بالوں والی دُنیا کی واحد بچی

 عراق میں لال آنکھوں، سفید بالوں والی دُنیا کی واحد بچی

آنکھیں یقیناً اللہ کی عظیم نعمت ہیں اور اگر یہ خوبصورت دلکش ،بڑی اوراُجلی ہوں تو اس نعمت کو مزید چار چاند لگ جا تے ہیں۔

بغداد(نیٹ نیوز)بڑی،جھیل سی ،گہری ،سبز اور نیلی آنکھوں کے بارے میں تو ہم نے پڑھا اورسنا ہے لیکن عراق میں ایک بچی ایسی بھی ہے جس کی آنکھیں لال اور بال سفید ہیں۔ جی ہاں ویڈیو میں نظر آنے والی بچی دنیا کی واحد سرخ آنکھوں والی بچی ہے جس کا تعلق عراق کے شہر تلعفر سے ہے ۔ ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ لال آنکھوں والی بچی اپنے والد کی گود میں بیٹھی ہے اور اس کا باپ انتہائی شفیق انداز میں اس کی کبھی آنکھیں دکھاتا ہے اور کبھی اس کے بال دکھاتا ہے ۔ لال آنکھیں رکھنے والی اس بچی کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی ہے اور اب تک کروڑوں افراد اس بچی کی ویڈیو دیکھ چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں