آئس کریم سے بنے جوتے مقبول
بچے ہوں یا بڑے آئس کریم تو سب ہی کی پسندیدہ ہوتی ہے لیکن اگر پاؤں میں پہننے والے جوتے بھی
نیو یارک(نیٹ نیوز ) آئس کریم جیسے ہوں تو کیا ہی بات ہے ۔ ایک امریکی آرٹسٹ نے کون آئس کریم سے متاثر ہو کر خواتین کیلئے منفرد جوتے تیار کئے ہیں جنہیں مکمل طور پر ہاتھ سے ہی بنایا گیا ہے ۔ ان جوتوں کی ہیل آئسکریم کی کون جیسی بنائی گئی ہے جبکہ مصنوعی اشیا سے سجا کر انہیں میٹھا اور ٹھنڈا بھی بنا دیا گیا ہے ۔ اس حیرت انگیز کاوش کو پہننے کی کوشش نہ کیجئے گا کیونکہ یہ صرف کھانے کیلئے ہیں پہننے کیلئے نہیں۔