300سے زائد افراد نے پانی کے بلبلے بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

 300سے زائد افراد نے پانی کے بلبلے بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

برطانیہ میں ایک خصوصی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ببل آرٹسٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوانوں، خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے شرکت کی

لندن (نیٹ نیوز)۔ اس دوران 318افراد نے بیک وقت پانی کے بلبلے بنا کر فضا میں اڑائے اور عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 250افراد نے بیک وقت بلبلے بنا کر قائم کیا تھا۔ برطانیہ کے ایس ایونٹ میں بڑی تعداد میں بیک وقت بلبلے بنانے کے ریکارڈ کوگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے ۔ ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ اس ایونٹ میں ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں بلبلے بنا کر دلکش منظر بھی تخلیق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں