بیٹھ کر کام کرنا نئی تمباکو نوشی قرار
آپ کی کمر کا نچلا حصہ وہ جگہ ہے جہاں ہڈیاں، جوڑ اور پٹھے جڑتے ہیں اور ایکساتھ کام کرکے آپ کے جسم کے اوپری حصے کو سہارا دیتے ہیں۔
لاہور(نیٹ نیوز) جسم میں اہم کردار اداکرنے کی وجہ سے چوٹ لگنے یا دیگر صورت میں سب سے زیادہ تکلیف بھی اسی حصے کو ہوتی ہے ۔دورِ حاضر کی تیز ترین زندگی ہمارے لئے بدتر طرزِ زندگی مرتب کر رہی ہے جسکی وجہ سے عموماً لوگ کمر درد کی شکایت کرتے دِکھائی دیتے ہیں۔کمر کے نچلے حصے میں تکلیف زیادہ تر دوران ورزش زخمی ہونے سے ہوسکتی ہے جیسے کہ آپ نے کوئی بھاری چیز اُٹھائی ہو یا پھر یہ عمر کاتقاضا بھی ہوسکتا ہے تاہم اگر آپ ایسی نوکری کرتے ہوں جس میں آپ کو چار سے پانچ گھنٹے غلط انداز میں بیٹھنا ہو تو آپ کمر کی اس تکلیف میں مبتلا ہونے کیلئے تیار رہیں۔نئے سائنسی مطالعے نے نشاندہی کی ہے کہ بیٹھنا، نئی تمباکونوشی ہے ۔اس درد کا علاج عموماً درد کی شدت پر منحصر ہوتاہے اور زیادہ تر اس کا علاج اس کو لاحق ہونیوالے عوامل کو کم کرکے کیا جاتا ہے ۔اس کے علاج میں یوگا، ٹائی چی، بیک مساج، فزیوتھراپی وغیرہ شامل ہیں۔