امریکی جانباز نے بغیر حفاظتی اقدام چٹان سرکرلی
یوں تو دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں تاہم بعض افراد اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں
لاہور (نیٹ نیوز) چاہے اِس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔ویڈیو میں نظر آنے والے اس جانباز کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کے شوق کو پورا کرنے کیلئے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ہزاروں فٹ بلندعمودی پہاڑ کے سِرے پر پہنچ گیا اور تاریخ رقم کردی۔امریکہ سے تعلق رکھنے والے خطروں کے کھلاڑی نے کرتب بازی کیلئے کیلیفورنیا کے نیشنل پارک کے 3ہزار فٹ بلندعمودی پہاڑ کو سر کرنے کی ٹھانی اور بغیر کسی حفاظتی اقدام کے با آسانی اس کے سرے پر پہنچ گیا۔واضح رہے الیکس نامی نوجوان نے تاریخی کارنامہ کچھ عرصہ قبل سر انجام دیا تھا جسکی باقاعدہ دستاویزی فلم بھی جاری کردی گئی ہے ۔