ساحل پر آنیوالی وہیل دوبارہ سمندر میں چھوڑ دی گئی
ارجنٹائن کے ساحل پر آنے والی وہیل مچھلی کو رضاکاروں نے 28گھنٹے کی سخت محنت کے بعد زندہ سلامت گہرے سمندر میں چھوڑ دیا۔رپورٹ کے...
لاہور(نیٹ نیوز) مطابق ارجنٹائن کی ساحلی پٹی پر آنے والی7ٹن وزنی اور کئی میٹر لمبی وہیل مچھلی پانی کے دباؤکی وجہ سے سمندر میں واپس نہیں جا سکی تھی۔گہرے پانی میں رہنے کی عادی اس وہیل کو گہرے سمندر میں واپس چھوڑنے کیلئے 30رضاکاروں کی ٹیم ساحل پر پہنچی اور28 گھنٹے کی محنت کے بعد اسے کرین کی مدد سے بحفاظت گہرے پانی میں چھوڑ دیاگیا۔