ہنسلی کی ہڈی میں مچھلیاں رکھنے کا عجیب و غریب چیلنج
سوشل میڈیا پر یوں تو آئے دن کوئی نہ کوئی چیلنج مقبول ہوتا رہتا ہے تاہم حال ہی میں چین میں مقبول ہونیوالے ایک چیلنج نے سب کو حیران و پریشان کردیا ہے ۔ اس کا نام ’’ کالر بون فش چیلنج‘‘ ہے
لاہور(نیٹ نیوز) جس میں ہنسلی کی ہڈی کے گڑھے میں مچھلیاں رکھنے کا چیلنج کیا جارہا ہے اس چیلنج کیلئے ہنسلی کی ہڈی کے گڑھے میں پانی ڈال کر اس میں مچھلیوں کو رکھا جاتا ہے ۔ اس چیلنج کا مقصد یہ بتانا ہے کہ کوئی خاتون کتنی دبلی پتلی ہے اور اس کی ہنسلی کی ہڈی میں کتنا گہرا گڑھا بنتا ہے ، یہ دراصل چین میں پرکشش ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔یہ چیلنج تین سال قبل چین کے ایک واٹر پارک نے شروع کیا تھا جو اس چیلنج کو پورا کرنیوالی خواتین کو فری ٹکٹ دیتا تھا۔ اب یہ چیلنج پھر سے سامنے آرہا ہے تاہم دوسری طرف لوگوں کا کہنا ہے کہ اس احمقانہ چیلنج کو پورا کرنے کیلئے درجنوں ننھی منی مچھلیوں کی جانیں جا چکی ہیں جنکی پرواہ کسی کو نہیں۔