ننھے سفید ٹائیگرزپہلی بار عوام کے سامنے پیش

 ننھے سفید ٹائیگرزپہلی  بار عوام کے سامنے پیش

چین کے چڑیا گھر میں تین ننھے سفید ٹائیگرز کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کردیا گیا ہے ۔

لاہور(نیٹ نیوز)غیر ملکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے چڑیا گھر میں دو ماہ قبل پیدا ہونے والے تین ننھے سفید ٹائیگرز کی شرارتوں نے جہاں چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ کردیا ہے وہیں انتظامیہ کی جانب سے اُنکی خوب آؤ بھگت کی جارہی ہے اور خاص خیال بھی رکھا جا رہا ہے ۔ ننھے سفید ٹائیگرز کودیکھ کر لوگ نہ صرف خوش ہو رہے ہیں بلکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں