شیفس نے 3ہزار کلو کھچڑی بنا کر گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا
بھارت میں ماہر شیفس نے کھچڑی کی سب سے بڑی ڈش تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا
لاہور(نیٹ نیوز)۔بھارتی شہرناگپورمیں ماہر شیفس نے تین ہزار کلو وزنی کھچڑی کی ڈش بنانے کی ٹھانی اوران کے گروپ نے دیوہیکل کڑھائی میں 275کلوچاول، 275کلومختلف دالیں ، 150کلو مکھن اور سبزیوں سے 3ہزار کلو سے زائد کھچڑی تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ دیا۔کھچڑی بنانے کے اس ایونٹ میں سینکڑو ں افراد نے شرکت کی بعدازاں کھچڑی کو ہزاروں افراد میں تقسیم کیا گیا۔