کینیڈا میں منفرد پریڈ کا انعقاد

 کینیڈا میں منفرد پریڈ کا انعقاد

کینیڈا میں جانوروں سے محبت کر نیوالوں نے ایک منفرد پریڈ کا انعقاد کیا جس میں شرکت کر نیوالے منچلے مختلف جا نوروں کی...

لاہور(نیٹ نیوز) شکل میں تیار کر د ہ دلچسپ کا سٹیوم زیب تن کئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ یہ نوجوان جن میں کو ئی معصوم بلی بناہوا تھا تو کو ئی شیر بن کر دھاڑ رہا تھا ، اسی طرح بھالو ،لو مڑی،ڈریگن اور ریچھ کے روپ میں بھی لوگ اس پریڈسے لطف اندوز ہوتے نظر آئے ۔رپورٹ کے مطابق ہر سال ہیلو وین کی آمد کی خوشی میں منعقد کی جانیوالی اس پریڈ کا مقصدجانوروں سے محبت کا اظہار اورجنگلی حیات کے حقوق کا تحفظ ہے جس میں مقامی افراد بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں