کینیڈا میں ٹرکوں کی زور آزمائی

کینیڈا میں ٹرکوں کی زور آزمائی

انسانوں اور مختلف جانوروں کے درمیان زور آزمائی کے متعدد مقابلوں کا انعقاد تو دنیا بھر میں کیا جاتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز) لیکن دنیا کے مختلف ممالک میں مشینیں بھی لڑتی دکھائی دیتی ہیں اسی طرح کینیڈا کے ایک قصبے میں چھوٹے ٹرکوں کے درمیان زور آزمائی کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے ٹرکوں سمیت شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق مقابلے میں شریک ڈرائیورز نے اپنے ٹرکوں کے ذریعے زور آزمائی کی جبکہ اس دوران کمزور ٹرک ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہوئے تاہم آخر تک زور آزمائی کرنیوالے ٹرک کے مالک کو اس مقابلے کا فاتح قرار دیتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں