’’فانوس ‘‘سے شادی کرنیوالی برطانوی خاتون

 ’’فانوس ‘‘سے شادی  کرنیوالی برطانوی خاتون

انسان کو بعض اوقات کوئی چیز بہت زیادہ پسند آجاتی ہے اور وہ اسے خرید کر گھر میں سجا لیتا ہے لیکن آپ یہ سن کر حیران ہونگے کہ برطانیہ میں خاتون کو فانوس سے اس قدر محبت ہے کہ اس نے اس سے شادی کر رکھی ہے

لندن(نیٹ نیوز ) اور اسے بانہوں میں لیکر سوتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر لیڈز کی34سالہ امینڈا لبرٹی نامی اس خاتون نے یہ فانوس خریدوفروخت کی ویب سائٹ ’’ای بے‘‘ پر دیکھا تھا چنانچہ اس نے جرمنی سے یہ فانوس درآمد کروا لیا اور اس کیساتھ نہ صرف شادی کر لی بلکہ اپنے اس ’’محبوب شوہر ‘‘کی محبت میں اسکی شکل کا ٹیٹو بھی اپنے بازو پر بنوا لیا ہے ۔واضح رہے کہ امینڈا نے دیگر کئی طرح کے خوبصورت فانوس بھی خرید رکھے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں