لوگوں کے احساسات و جذبات ’’پڑھنے ‘‘والی خاتون
ایک خاتون مصنفہ کا دعویٰ ہے کہ وہ دوسروں کے احساسات اور جذبات کو محسوس کرسکتی ہیں
لندن(نیٹ نیوز)۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین کے مطابق انکی یہ خاصیت درست ہے اور سائنس کے عین مطابق ہے ۔ برطانوی علاقے شیفلڈ کی رہائشی لکھاری کیتھرین پیئرسن کی عمر 35 برس ہے اور ان کے مطابق 20 سال کی عمر سے ان میں ایک خاص صلاحیت نے جنم لیا جسکے تحت وہ نہ صرف اپنے شناساؤں بلکہ اجنبیوں کے احساسات اور جذبات بھی پڑھ سکتی ہیں ان کے مطابق اگر ان کے پڑوس میں کوئی شخص غصے سے بھرا بیٹھا ہو تو انہیں بھی غصہ آتا ہے ، اگر وہ مضطرب ہو تو وہ بھی پریشان ہوجاتی ہیں اور اگر کوئی نشے میں دھت ہو تو انہیں بھی غنودگی ہونے لگتی ہے ۔ انہوں نے سکول میں بھی پڑھایا ہے اور ہر بچے کے جذبات کا اثر خود ان پر بھی ہوتا تھا اسی وجہ سے انہوں نے تدریس چھوڑدی اور تحریر سے آمدنی کمانے لگیں۔ماہرینِ نفسیات کے مطابق جو لوگ دوسروں کی دماغی کیفیت، جسمانی تکلیف، احساس اور جذبات خود محسوس کرتے ہیں اس کیفیت کو ’’سائنستھیسیا‘‘ کی ایک قسم کہا جاتا ہے اور یہ کیفیت چند خاص لوگوں میں ہی پائی جاتی ہے ایسے افراد کے سکین سے معلوم ہوا کہ ان کے دماغ کا سفید مادہ (وائٹ میٹر) دماغ کے دیگر حصوں سے ایک خاص انداز میں جڑا ہوتا ہے بعض ماہرین کے مطابق ایسے لوگوں پر دیگر افراد کے درد اور احساس کا عکسی اثر بھی ہوتا ہے۔