ٹوکیو میں کامک کنونشن کا شاندار آغاز

ٹوکیو میں کامک کنونشن کا شاندار آغاز

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیومیں سالانہ کامک کنونشن کاشاندار آغاز ہوگیا ہے جس میں شرکت کرنیوالے افراد نے فلمی کرداروں کے عجیب و غریب روپ دھار لئے ہیں۔

لاہور(نیٹ نیوز)جادوئی اور سائنسی فلموں کے موضو ع پر ہونیوالے اس کنو نشن میں آنیوالے افراد سپر ہیروز،خلائی مخلوق اورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں جیسے ملبوسات میں نظر آ رہے ہیں ۔یہاں کوئی خون آشام بلا کے روپ میں ہے تو کوئی سپر مین کی ٹی شرٹ پہن کر خود کو سپرمین ہی سمجھ رہا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے سائنس فکشن فلموں کے عجیب وغریب لباس پہن رکھے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں