غصیلے سارس کا زو کیپر پر حملہ

غصیلے سارس کا زو کیپر پر حملہ

جب شدید بھوک لگی ہو تو انسان کیا جانور بھی بے قابو ہو جاتا ہے ۔ اس غصیلے سارس کو ہی دیکھ لیں

لاہور (نیٹ نیوز)جب شدید بھوک لگی ہو تو انسان کیا جانور بھی بے قابو ہو جاتا ہے ۔ اس غصیلے سارس کو ہی دیکھ لیں جو زوکیپر کے آنے پرغصے کا اظہار کرتے ہوئے اس پر حملہ آور ہو گیا تاہم گولڈ فِش کی مزیدار دعوت اُڑاتے ہی اس کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا۔یہ منظر چین کے ایک چڑیا گھر میں دیکھا گیا جہاں یہ اکھڑ مزاج سارس اکثر کھانا دیر سے ملنے پر اپنے رکھوالوں کو اسی انداز میں سبق سکھاتا ہے ،سارس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر بھی کر چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں