چین کے لالٹین فیسٹیول سے فرانس جگمگا اٹھا
فرانس میں روایتی لالٹین شو کا انعقاد کیا گیا جس سے شہر رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا .
پیرس(نیٹ نیوز)فرانس میں روایتی لالٹین شو کا انعقاد کیا گیا جس سے شہر رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا ۔ فرانس میں منعقد ہونیوالے چین کے اس روایتی لالٹین فیسٹیول کے موقع پر 3.5ہیکڑ پر پھیلے رقبے کو مختلف اشکال کی دیوہیکل رنگ برنگی لالٹینوں سے سجایا گیا جس نے نا صرف علاقے کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے بلکہ دیکھنے والوں کو بھی مبہوت کردیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد کئے جانیوالے اس روشنیوں سے بھرپور چینی لالٹین شو میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔