فرانس یورپ میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک

فرانس یورپ میں سب سے  زیادہ مسلم آبادی والا ملک

یورپی ممالک میں سے سب سے زیادہ مسلمان فرانس میں موجود ہیں جن کی تعداد 57لاکھ 20ہزار ہے ۔جرمنی کے نشریاتی ادارے کے ایک حالیہ سروے کے بعد یورپ کے ان ٹاپ 10ملکوں کی فہرست جاری کی گئی ہے

پیرس (نیٹ نیوز)یورپی ممالک میں سے سب سے زیادہ مسلمان فرانس میں موجود ہیں جن کی تعداد 57لاکھ 20ہزار ہے ۔جرمنی کے نشریاتی ادارے کے ایک حالیہ سروے کے بعد یورپ کے ان ٹاپ 10ملکوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے ۔سروے کے مطابق جرمنی اس حوالے سے دوسرے نمبر پرہے جہاں 49لاکھ 50ہزار مسلمان آباد ہیں۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود برطانیہ میں 41لاکھ 30مسلمانوں رہتے ہیں ۔اٹلی میں 28لاکھ 70 ہزار، ہالینڈ میں 12لاکھ 10ہزار ،سپین میں 11لاکھ80ہزار، بیلجیئم میں 8لاکھ 70ہزار ،سویڈن میں 8لاکھ 10ہزار ،بلغاریہ میں 7لاکھ 90ہزار اور یونان میں 6لاکھ 20ہزار مسلما ن آباد ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں