موٹے افراد کا چھوٹا دماغ

موٹے افراد کا  چھوٹا دماغ

لوفبورو یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کا کہنا ہے کہ اُن کی تحقیق کے مطابق زیادہ باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) اور زیادہ ویسٹ ٹو ہپ ریشو کے حامل افراد کا دماغ صحت مند وزن کے حامل افراد سے 12 کیوبک سینٹی میٹر چھوٹا ہوتا ہے

لندن(نیٹ نیوز)لوفبورو یونیورسٹی اور یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کا کہنا ہے کہ اُن کی تحقیق کے مطابق زیادہ باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) اور زیادہ ویسٹ ٹو ہپ ریشو کے حامل افراد کا دماغ صحت مند وزن کے حامل افراد سے 12 کیوبک سینٹی میٹر چھوٹا ہوتا ہے ۔اس تحقیق میں اوسطاً 55 سال کی عمر کے 9652 افراد نے حصہ لیا، لوفبورو یونیورسٹی کے ورزش بطور دوا کے پروفیسر ڈاکٹر مارک ہیمر کے مطابق اس تحقیق سے وزنی افراد میں دماغی خلل اور دوسری دماغی بیماریوں کی وجوہات کی وضاحت ہو سکے گی تاہم ان کی تحقیق سے یہ واضح نہیں ہو سکا کہ موٹاپے کی وجہ سے دماغ چھوٹا ہوتا ہے یا چھوٹے دماغ کی وجہ سے موٹاپے کا مرض لاحق ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں