یوٹیوب کا سازشی ویڈیوز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
یوٹیوب نے سازشی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ کرلیا
لاہور(نیٹ نیوز)یوٹیوب نے سازشی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ کرلیا۔ انٹر نیٹ پر ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے فیصلہ کیا کہ جھوٹ پر مبنی ان ویڈیوز کیخلاف کارروائی کی جائے گی، جو سائیڈ بار پر نمودار ہوتی ہیں۔یہ وہ ویڈیوز ہیں جن میں مختلف قسم کے نا قابلِ یقین علاج یا دیگر اہم معاملات میں رجوع کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔یوٹیوب کے مطابق اس نوعیت کی ویڈیوز کے خلاف جن کے ذریعے عوام الناس کو گمراہ کیا جائے یا اپنے مقاصد کیلئے راغب کیا جائے کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔