امریکہ میں بڑے زرد ہیرے کی نمائش

 امریکہ میں بڑے زرد ہیرے کی نمائش

شمالی امریکہ کے سب سے بڑے 552قیراط کے زرد ہیرے کو نیویارک میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا

نیویارک (نیٹ نیوز)شمالی امریکہ کے سب سے بڑے 552قیراط کے زرد ہیرے کو نیویارک میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا،اس انمول ہیرے کو نیویارک کے فلپ نیلام گھر میں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہیرا شمال مغربی علاقے کی ایک کان سے گزشتہ برس اکتوبرمیں نکالا گیا تھا ۔فینسی زرد ہیرے کی نمائش اتوارتک جاری رہے گی۔واضح رہے کہ دنیا کا سب بڑا ہیر کلینن ڈائمنڈ 1905میں دریافت کیا گیا تھا جو 3107قیراط کا تھاجبکہ 2015میں افریقی ملک بوٹسوانا سے دنیا کا دوسرا بڑا ہیرادریافت کیا گیا تھا جو1ہزار1 11قیراط کاتھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں