روسی خاتون کے چہرے کے اندر رینگنے والا کیڑا ’’ڈیروفلاریا‘‘نکال دیا گیا

 روسی خاتون کے چہرے کے اندر رینگنے  والا کیڑا ’’ڈیروفلاریا‘‘نکال دیا گیا

ایک روسی خاتون کے چہرے پر جگہ بدلنے والا ابھار یا دانہ بن گیا، ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ ابھار ایک کیڑا ہے

ماسکو (نیٹ نیوز)ایک روسی خاتون کے چہرے پر جگہ بدلنے والا ابھار یا دانہ بن گیا، ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ ابھار ایک کیڑا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 32 سالہ روسی خاتون کی ناک، آنکھ، ماتھے اور ہونٹ پر وقفے وقفے سے پیدا ہونے والے ابھار نے پریشانی میں مبتلا کئے رکھا تاہم ایک ماہر چشم نے آپریشن کرکے اس کیڑے کو نکال دیا۔ یہ ایک لمبے دھاگے کی شکل کا طفیلیا کیچوا (Dirofilaria) تھا، جو مچھر سے انسان میں منتقل ہوسکتا ہے ۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگر اس کیڑے کو نہ نکالا جائے تو یہ 2سال تک انسانی جسم میں زندہ رہ سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں