صحتمند اور خوش وخرم رہنے کیلئے گرمجوشی سے گلے ملنا سود مند

 صحتمند اور خوش وخرم رہنے کیلئے گرمجوشی سے گلے ملنا سود مند

جب آپ اپنے کسی عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور اُسے گرم جوشی سے گلے لگاکر وہ سب کچھ کہہ دیتے ہیں

لاہور (نیٹ نیوز)جب آپ اپنے کسی عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور اُسے گرم جوشی سے گلے لگاکر وہ سب کچھ کہہ دیتے ہیں جو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ۔ماہرین کے مطابق اچھا محسوس کرنے کا عنصر صرف ہمارے ذہن میں نہیں ہوتا ، کسی کے ساتھ 20سیکنڈسے زائد گلے ملنے سے نہ صرف ہمارے جسم پر علاج جیسا اثر ہوتا ہے بلکہ ذہن پر بھی اس کے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔مختلف تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ گلے ملنے سے ہم صحت مند اور خوش و خرم رہتے ہیں۔ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کا آپس میں میل جول بہت کم ہوگیا ہے ، ایسے میں اگر کوئی عزیز آکر آپ سے گلے ملے تو قریبی تعلق کا احساس ہوتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق گلے ملنا حیرت انگیز طور پر قدرتی درد کش اثرات رکھتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں