ایک کروز جہاز 5ملین گاڑیوں جتنی آلودگی پید اکرتا ہے :رپورٹ
جرمنی کی فطرت اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی تنظیم کی جانب سے گزشتہ دوسالوں میں کروز کشتیوں کی پیداکردہ آلودگی کی رینکنگ جاری کی گئی ہے ،
فرینکفرٹ (نیٹ نیوز)جس کے مطابق آلودگی کم کرنے کے اعتبار سے اس صنعت کی پیش رفت نہایت کم رہی ہے ۔ 77 کروز جہازوں میں سے 76 زہریلی ایندھن کا استعمال کرتے نظر آئے ۔ رپورٹ کے مطابق اس طرح کے ایندھن کے استعمال سے ایک کروز جہاز ایک سے فاصلے پر اتنی آلودگی پیدا کرتا ہے جتنی پانچ ملین گاڑیاں مجموعی طور پر پیدا کرسکتی ہیں اس لئے اس جہاز پر پابندی لگنی چاہئے ۔