لیبیا میں 7سالہ بچے نے بھیڑئیے سے دوستی کرلی
بچوں کی بلیوں اور کتوں سے دوستی کے کئی مناظر آپ نے دیکھے ہی ہوں گے لیکن جناب لیبیا میں ایک بچے نے بھیڑئیے کو اپنا دوست بنا لیا ہے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والے بچہ بھیڑئیے کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہے ۔
طرابلس (نیٹ نیوز)لیبیاکے شہر المیرج سے تعلق رکھنے والا7سالہ حمزہ نامی بچے نے جنگلی بھیڑئیے کو نہ صرف اپنا دوست بنا لیا بلکہ اسکابے حد خیال بھی رکھتا ہے جبکہ بھیڑیا بچے کی پالتو جانوروں کی طرح حفاظت کرتاہے ۔وائرل ہونیوالی ویڈیوکو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور پسند کرچکے ہیں ۔