انڈونیشیاکی لڑکی صابن کو آئس کریم کی طرح کھاکرسٹاربن گئی

انڈونیشیاکی لڑکی صابن کو آئس کریم  کی طرح کھاکرسٹاربن گئی

ماضی میں ایسی خبریں آتی رہی ہیں کہ لوگ پتھر، شیشے اور پلاسٹک کھانے کے عادی ہیں تاہم اب انڈونیشیا سے ایک منفرد خبر سامنے آئی ہے

جکارتہ(نیٹ نیوز) جس نے سب کو حیران کردیا۔انڈونیشیا کی 21 سالہ لڑکی فنکارانہ مہارتوں کی وجہ سے نہیں بلکہ صابن کو آئس کریم کی طرح کھانے کی وجہ سے سٹار بن گئی ۔صوبہ جاوا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ خشوگ آصفہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، جس میں وہ بیوٹی صابن کو کسی آئس کریم کی طرح کھاکر اس کے مزے لیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے ۔ اس ویڈیو کو لاکھوں افراد نے پسند کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں