10روپے کی ساڑھی خریدنے کیلئے خواتین کارش،بھگدڑسے کئی زخمی
ھارتی ریاست تلنگانا میں واقع ایک شاپنگ مال کے باہر 10روپے کی ساڑھی کی سیل کے موقع پرخواتین کا جم غفیر جمع ہوگیا ۔
نیودہلی (نیٹ نیوز)بجیسے ہی سٹور کی انتظامیہ نے مرکزی دروازہ کھولا تو اس کے ساتھ ہی سینکڑوں کی تعداد میں خواتین ایک دوسرے کو دھکے دیتے ہوئے ساڑھی خریدنے کیلئے اندر داخل ہوگئیں، رش کے باعث بھگدڑمچ گئی ،کسی کی ٹانگ ٹوٹی تو کسی کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔ادھرشاپنگ مال کے اندر بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے پرچھینا جھپٹی شروع ہوگئی جس کی وجہ سے کئی خواتین قیمتی چیزوں سے محروم ہوگئیں۔