سانپ کاخاتون کے جوتے میں آسٹریلیا سے سکاٹ لینڈ کا سفر

 سانپ کاخاتون کے جوتے میں آسٹریلیا سے سکاٹ لینڈ کا سفر

آسٹریلیا سے اپنے وطن سکاٹ لینڈ واپس جانیوالی خاتون کے جوتے سے پائیتھون سانپ نکل آیا ۔

ایڈن برگ(نیٹ نیوز)امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میری بوکسیل نامی خاتون کے سامان میں یہ سانپ آسٹریلین شہر کوئنز لینڈ سے سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے 9 ہزار میل طویل سفر کے دوران گھس آیا تھا،جب خاتون نے اپنے جوتے میں سانپ کو دریافت کیا تو اس نے مدد کیلئے سکیورٹی عملے سے مدد طلب کی۔ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہناہے کہ ہمیں آسٹریلیا سے لوٹنے والی خاتون نے فون کرکے بتایا کہ اس نے اپنے سوٹ کیس میں موجود جوتے کے اندر ایک سانپ کو دریافت کیا ہے ، اس پر ہم وہاں پہنچے اور سانپ کو اس جگہ سے ہٹادیا۔اب یہ سانپ جانوروں کے ایک ریسکیو سنٹر میں ہے اور ماہرین کے مطابق یہ سانپ زہریلا نہیں ہے ۔یہ واقعہ 2006 کی ایک ہالی ووڈفلم سے ملتا جلتا ہے جس میں ولن زہریلے سانپوں کو ایک طیارے میں چھپا دیتے ہیں تاکہ پرواز کے دوران ایک گواہ کو ہلاک کرسکیں مگر حقیقی زندگی میں بھی یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں، 2012 میں مصر میں ایک پرواز کے دوران اس وقت ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی تھی جب ایک سانپ نے مسافر کو ڈس لیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں