پولینڈ :انوکھی طرز کی آڑی ترچھی عمارت
پولینڈ کی آڑھی ترچھی تعمیر شدہ عمارت سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کی ایک کمپنی نے 4ہزار سکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلی کرزائیوی ڈومیک نامی ایک ایسی عجیب و غریب عمارت تعمیر کی ہے جس کا ڈیزائن آڑھا ترچھاہے ،
وارسا(نیٹ نیوز)یہ انو کھی طر زِ تعمیرعمارت ڈزنی لینڈ کے کسی گھر کا منظر پیش کر رہی ہے ۔منفر د انداز میں تعمیر کی گئی یہ عمارت اپنی انوکھی بناوٹ کی وجہ سے پولینڈ کی سب سے زیادہ تصویر کشی کی جانے والی عمارت بن چکی ہے ۔اس بلڈنگ کو سال 2004میں تعمیر کیا گیا تھا۔