گاجر کا استعما ل آنکھوں کی بینائی اور جگر کیلئے انتہائی مفید
گاجر کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے ،ڈاکٹرز کاکہناہے کہ آنکھوں کی بینائی،
لاہور (نیٹ نیوز) خون پیدا کرنے اور جگر کیلئے گاجر کا استعمال مفید ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گاجر کا جوس اور حلوہ انتہائی لذیز اور ذائقہ دار تو ہوتا ہی ہے مگر ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ گاجر انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہیں۔ آنکھوں کی بینائی کو بہتر بنانے کے علاوہ جگر اور خون پیدا کرنے کیلئے گاجر مفید ہے ۔ان دنوں گاجر سستے داموں عام مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہے اور بڑی تعداد میں گاجر کے خریدار بھی موجود ہیں۔گھروں اور بازاروں میں گاجر کا حلوہ جہاں استعمال کیا جارہا ہے وہیں اس کا جوس بھی فروخت کیاجارہاہے ۔گاجر کو کرشماتی مشروب بھی کہا جاتا ہے جو بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کیلئے بھی صحت کا خزانہ ہے ۔ڈاکٹرز کا کہناہے کہ ورزش کرنے والے نوجوان گاجر کے جوس کا زیادہ استعمال کریں ،اس سے ان کی ضائع ہونے والی انرجی بحال ہوگی اور وہ تھکاوٹ کا شکار ہونے سے بھی بچیں گے ۔ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ گاجر ہرعمر کے فرد کیلئے مفیدہے اس کے کسی بھی صورت مضر اثرات نہیں ہوسکتے ،گاجر خون کی افزائش کا باعث بھی بنتی ہے اور مختلف بیماریوں کیخلاف ڈھال کا کام کرتی ہے ۔