طالب علم کی بیٹی کو اُٹھا کر لیکچر دینے والا استاد
امریکی پروفیسرنے طالبعلم کی بیٹی کو اُٹھا کرلیکچردیتے ہوئے انسانیت اور رحم دلی کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے ۔
جارجیا(نیٹ نیوز)تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے مورہاؤس کالج کے طالب علم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے ریاضی کے پروفیسر نیتھن الیگزینڈر 5ماہ کی بچی اساتا کو گودمیں اٹھائے ہوئے کلاس میں لیکچر دے رہے ہیں،یہ بچی ان کے ایک طالب علم وائن ہیتھرکی ہے جو اسے اپنے ساتھ کالج لے آیاتھا اورپروفیسر نے بچی کو اپنی گود میں لے لیا تاکہ وہ لیکچر کو سمجھ سکے اور نوٹس لکھ سکے۔وائن ہیتھر کا کہناہے کہ وہ گھر میں بی بی سیٹر ڈھونڈنے میں ناکام رہا اور الجبرا کا لیکچر بھی مس نہیں کرناچاہتاتھا اسی لئے بچی کو گود میں اٹھائے کلاس میں پہنچ گیا جہاں پروفیسر نے کمال رحم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میری بھلائی کیلئے بچی کو اپنی گو د میں لے لیا۔مورہاؤس کالج کے صدر ڈیوڈ تھامس نے بھی پروفیسر کی اس حرکت کو سراہا اور کہاکہ یہ ایک استاد کی اپنے پیشے اور اپنے طالب علموں سے محبت کی اعلیٰ مثال ہے ۔پروفیسر نیتھن الیگزینڈر کاکہناتھاکہ اساتابہت پیاری بچی ہے اور مجھے اپنے طالب علم جیسی لگی ،دوران لیکچر وہ میری گود میں نیند کے مزے بھی لیتی رہی ۔