سائنسدان جین کی مدد سے اندھا پن دور کرنے میں کامیاب

سائنسدان جین کی مدد سے اندھا پن دور کرنے میں کامیاب

سائنس دانوں نے بینائی سے محروم چوہوں کی آنکھوں میں ایک جین داخل کر کے اندھا پن دور کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے سائنس دانوں نے ریٹینا میں خرابی کے باعث بینائی سے محروم ہونیوالے مریضوں کیلئے ایک کامیاب علاج دریافت کیا ہے ۔ قبل ازیں اس بیماری کا واحد علاج الیکٹرانک آنکھ لگوانا تھا، جو مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی تھا اور اس میں کامیابی کا تناسب بھی بہت زیادہ اچھا نہ تھا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نئے طریقے سے انسان تحریروں کو بھی پڑھنے کے قابل ہوجاتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں