اندرجانے کا راستہ نہ باہرنکلنے کا،یہ ہے جاپانی ریلوے سٹیشن
جاپان کے محکمہ ریلوے نے ایک ایسا ریلوے سٹیشن بنایا ہے جہاں نہ آنے کا راستہ ہے اور نہ ہی باہر نکلنے کا کوئی گیٹ ہے ۔
ٹوکیو(نیٹ نیوز)یہاں کوئی چوکیدار نہیں اور نہ ہی ٹکٹ گھر ہے ۔ مزید حیرت انگیز بات یہ ہے کہ سٹیشن پر صرف ٹرین سے ہی پہنچاجاسکتا ہے ۔’’سیرایو ماہی راشی ایکائی‘‘نامی سٹیشن یاماگوچی پریفیکچر کے پاس ہے ۔لوگ یہاں اتر کر حسین نظارے کا لطف اٹھاتے ہیں اور پھر انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی پلیٹ فارم نہیں بلکہ ایک عارضی جگہ ہے جس کا مقصد مسافروں کو یہاں کے حسن سے آشنا کرنا ہے ۔