ماڈلز کی چاکلیٹ سے بنے لباس پہن کر ریمپ پر کیٹ واک
فرانس کے شہرمیٹزمیں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ماڈلز چا کلیٹ سے بنائے گئے لباس زیبِ تن کئے ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔
پیرس (نیٹ نیوز)چاکلیٹ فیشن شو میں ری سائیکل کئے گئے کارڈبورڈ پر چاکلیٹ،چاکلیٹ ٹافیوں اور بینز سے ڈیزائننگ کی گئی۔مختلف اقسام کی چاکلیٹس سے مزین ملبوسات زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پراپنے حسن کے جلوے دکھائے جنہیں دیکھ کر شرکاء حیران رہ گئے ۔سالانہ سلون ڈیو چاکلیٹ نامی فیسٹیول میں درجنوں مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات متعارف کروائیں ۔