85سالہ حسین ،81سالہ عصمت 65سالہ محبت رشتہ ازدواج میں بدل گئی
مصر کے 85 سالہ حسین اور 81 سالہ عصمت 65 سال کی محبت کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔
قاہرہ(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے بزرگ صحافی 65 سال کی باہمی محبت کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ، ان کی شادی و نکاح کی تقریب قاہرہ کے وسط میں پریس کلب کی عمارت میں انجام پائی، جہاں سینئر صحافی 85 سالہ حسین قدری دلہا اور 81 سالہ عصمت صادق دلہن کے روپ میں نظر آئے ،وہ دونوں خالہ زادہیں ۔ اور دونوں کے قریبی عزیزوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔