اپنی تنخواہ بے گھر بچوں پر خرچ کرنیوالا دنیا کا بہترین استاد قرار

اپنی تنخواہ بے گھر بچوں پر خرچ کرنیوالا دنیا کا بہترین استاد قرار

مشرقی افریقی ملک کینیا کے ریاضی اور فزکس کے استاد کو دنیا کا بہترین استاد قرار دے دیا گیا۔

دبئی(نیٹ نیوز)کینیاکے ساحلی صوبے رفت ویلے کے علاقے پوانی کے پسماندہ گاؤں میں پڑھانے والے 36 سالہ پیٹر تبیچی کو دبئی میں ہونے والے سالانہ ‘گلوبل ٹیچر پرائز’ میں بہترین استاد منتخب کیا گیا۔یہ ایوارڈ ہر سال دبئی کی ‘رکی فاؤنڈیشن’ کی جانب سے دنیا بھر کے ان استادوں کیلئے منعقد کیا جاتا ہے جو مشکلات کے باوجود احسن طریقے سے تعلیم کو آگے بڑھاتے ہیں۔ مقابلے میں دنیا بھر کے 180 ممالک کے اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائی تھیں ،پیٹر تبیچی نے ایوارڈ کو تمام افریقی اساتذہ کے نام کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں